مزید 95 فلسطینی شہید،غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
غزہ جنگ بندی کیلئے قطر میں ہونے والے مذاکرات پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔صیہونی فورسز کے غزہ بھرمیں وحشیانہ فضائی حملے جاری رہے، 24گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید ہوگئے، پانی کی تقسیم کے مقام پر 10 فلسطینی بھی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے، رفاہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر کھانے کے منتظر 34فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد58 ہزار 26 ہوگئی، 1 لاکھ 38 ہزار520 فلسطینی زخمی ہوچکے، ادھر فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے امداد سے لدا تیسرا بحری جہاز غزہ کی جانب روانہ کر دیا۔
اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے کئے گئے، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا، مظاہرین کا کہنا ہے غزہ جنگ سے نا صرف فلسطینی بلکہ اسرائیلی عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔