امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی ہم منصب پیوٹن سے مایوس ہوگئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پیوٹن اپنی بات کے پکے ہیں، روسی صدر باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن بمباری بھی کرتے ہیں، ہمیں یہ رویہ پسند نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر پابندیاں لگانے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، انہوں نے کہاکہ ٹیرف کی وجہ سے امریکا میں پیسہ آرہا ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھاکہ معاشی اعدادوشمار مثبت ریکارڈ ہو رہے ہیں، گزشتہ ماہ 25ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔