حکومت کا بینکوں سے3 ماہ میں 11.04 ٹریلین قرض لینے کا فیصلہ

0 144

بینکوں نے حکومت کیلئے 3ماہ سے 12 ماہ کی مدت کے مختصر مدت کے قرضے پرتاریخی بلند ترین 25 فیصد شرح سودمقرر کردی۔

قرضوں کا بڑا حصہ 9.23 ٹریلین پہلے قرضوں کی ادائیگی کیلیے استعمال کیا جائیگا،نئے قرضے لینے کے منصوبے سامنے آ گئے ہیں۔

اپنے وسائل کے مقابلے میں بڑھتے ہوئے اپنے اخراجات کو پورا کرنے کیلیے حکومت کا انحصار نجی قرضوں پر بڑھتا جا رہا ہے، حکومت نے کمرشل بینکوں سے 3ماہ (ستمبر-نومبر 2023) میں 11.04 ٹریلین روپے کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قرض لینے کیلئے حکومت کی نئی پالیسی دکھائی دے رہی ہے جس کے تحت حکومت نے طویل مدت کیلئے سستے قرضے لینے اور مختصر مدت کے مہنگے قرضوں پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.