ڈالر 3 روپے کی کمی سے 298 روپے کا ہو گیا

0 200

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1 روپے 9 پیسے کی کمی سے 297روپے 73پیسے کی سطح پر آگئی، گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث گزشتہ کئی روز سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

طالبان سپریم لیڈر کے جاری کردہ حکمنامے میں پاکستانی روپے میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی اور پاکستانی کرنسی کے استعمال کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا۔

افغان حکومت کے اس اقدام سے پاک افغان باہمی تجارت میں ڈالر کا عمل دخل شروع ہونے سے اوپن مارکیٹ میں دباؤ بڑھنے کے خطرات نے ڈالر کے اوپن ریٹ بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.