رواں مالی سال پاکستانی عوام کو مہنگائی میں ریلیف ممکن نہیں،عالمی بینک

0 62

عالمی بینک کے مطابق 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 29.2 فیصد رہی ہے جو 2024 میں 26.5 فیصد رہے گی اور توقع ہے کہ 2025 میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 17 فیصد پر آجائے گی۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ توانائی کے نقصانات میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے عالمی بینک توانائی اصلاحات کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

عالمی بینک کے مطابق رئیل اسٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے لوگوں میں اعتمادکا فقدان ہے جب کہ زرعی شعبےکی گروتھ2.2 فیصد، صنعت1.4 اور سروسز سیکٹر کی گروتھ1.5 فیصد رہ سکتی ہے۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال مہنگائی 26.5 فیصد،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.4 فیصد، مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد، ڈیٹ ٹو جی ڈی پی 72.4 فیصد رہ سکتا ہے، انرجی مکس منصوبوں سے 5 سے 10 سال میں انرجی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.