ایران کے صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، فلسطین کی صورتحال پربات چیت

0 69

تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب غزہ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے خطے اور عالمی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے کوشش کرے گا۔

سعودی عرب فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑا ہے۔فلسطینی عوام کو ان کے قانونی حقوق ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے بھی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا اور غزہ میں کشیدگی میں کمی کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.