پشاور سرعام موبائل فون سم فروخت کرنے پر پابندی عائد

0 114

ڈی سی پشاور نے موبائل سم کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے موبائل فون سم کی سرعام فروخت کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت بغیر اجازت موبائل فون سم فروخت کرنا ممنوع ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے ذریعے ڈی سی پشاور نے پولیس کو غیر قانونی طریقوں سے موبائل سم فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل سم کا استعمال جرائم اور غیر قانونی اقدامات کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ ڈی سی پشاور کے مطابق متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سم فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.