اسرائیل مجاہدین کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، فلسطینیوں کو نشانہ بنارہا ہے، حماس ترجمان

0 68

فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج میں ہم سے لڑنے کی طاقت نہیں، آپریش الاقصیٰ فلڈ میں متعدد صیہونی فوجیوں اور شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔

چار ہزار سے زائد فلسطینی اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، جن میں بارہ سال سے کم عمر بچے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں جبکہ کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو 25 ، 25 سال سے قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل خود 75 سال سے دہشت گردی کی حمایت اور ترویج کرتے ہیں، اس لیے یہ حماس کا شدت پسند تنظیم داعش سے موازانہ کررے ہیں۔

اسرائیل کا سالانہ فوجی بجٹ پچاس ارب ڈالرز ہے اور ان کے پاس پانچ لاکھ سے زائد ریزو فوجی موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.