اسرائیل کی غزہ میں بمباری، حماس کی قید میں موجود 13 اسرائیلی ہلاک

0 67

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 یرغمالی اسرائیلی مارےگئے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی خالی کرنےکے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے اور فضا سے غزہ میں پمفلٹ پھینکے گئے ہیں جن میں لکھا ہےکہ اپنےگھر فوری چھوڑ دو اور غزہ کےجنوب میں چلے جاؤ۔

اقوام متحدہ نے غزہ سے شہریوں کے انخلا کا الٹی میٹم واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہےکہ اسرائیلی الٹی میٹم کے تباہ کن نتائج ہوں گے، اسرائیل یو این شیلٹر اور اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے فلسطینی شہریوں کو نشانہ نہ بنائے۔

اس پر حماس نے غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے بیان میں ترجمان خالد قدومی نے کہا ہےکہ غزہ کے فلسطینی 1948 کی طرح دوبارہ مہاجرین نہیں بنیں گے، غزہ کے شہریوں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے فلسطینیوں کی انسانی امداد کے لیے اپیل کی ہے، فلسطینیوں کی فوری ضروریات کے لیے 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.