پراپرٹی ٹیکس سروے 2024 میں شروع کیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ سندھ
گران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہیسین کی زیر قیادت 12 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں مجموعی طور پر عالمی بینک کے معاون پورٹ فولیو پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگینجو نے ورلڈ بینک کی ٹیم کو صوبے میں جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مسائل سے متعلق آگاہ کیا، سندھ میں عالمی بینک کے زیر اہتمام 3218.3 ملین ڈالر کے 13 بڑے منصوبے جاری ہیں۔
اب تک 29 فیصد یعنی 947.8 ملین جاری کیے جا چکے ہیں، سندھ سولر انرجی پراجیکٹ (SSEP) پر کام جاری ہے جس کے تحت 34 سائٹس میں سے 33 سائٹس پر سولر انسٹالیشن مکمل ہو چکی ہے۔