موجودہ پرتشدد کارروائیوں کو سرزمین پر دہائیوں سے جاری غیر قانونی اسرائیلی قبضے اور وہاں کے لوگوں کے خلاف بنائی جانے والی پالیسیوں کے تناظر میں دیکھنا ضروری ہے ۔
پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر بغیر کسی امتیاز کے غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا ناصرف انسانیت بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید خدشات ہیں، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور فوری سیز فائر کے ساتھ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔