معاشی بحالی کیلئےبرآمدی پالیسی میں بہتری ضروری قرار

0 83

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیکس کی وصولیاں 1,183 ارب روپے کے ہدف سے بڑھ گئیں، اور مجموعی طور پر 1,207 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔

انکم ٹیکس کی شرح میں 41 فیصد اضافہ ہوا اور انکم ٹیکس کی مالیت 347 ارب روپے سے بڑھ کر 488 ارب روپے ہوگئی،اسی طرح کپاس کی شاندار فصل ہوئی، اور کپاس کی پیداوار پہلی بار12 ملین گانٹھوں سے بڑھ گئی۔

گزشتہ سال 5.6 ملین رہی تھی، گندم کی پیداوار بھی 28 ملین ٹن سے تجاوز کرچکی ہے، جو گزشتہ سال 27.46 ملین ٹن رہی تھی، اس کے علاوہ رواں مالی سال چاول کی برآمدات بھی 3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.