ملک میں پٹرول 40 اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا

0 118

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کےتیل نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے ہوگی اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا،کہ پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیوی اور 22 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی اور 23 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.