اسرائیل نے اپنے جرائم نہ روکے تو صورت حال پیچیدہ ہو گی، ایران

0 111

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ فرانس فلسطینیوں کو اسرائیل کی جارحیت سے بچانے میں مدد کرے۔

دوحہ میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقا ت میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسرائیل نےغزہ پر زمینی حملہ کیا تو کوئی صورت حال قابو کرنے کی ضمانت نہیں دے سکے گا۔

ایران فلسطینی قوم کی حمایت کے اصولوں اور اقدار سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، امید ہے کہ مسلم دنیا فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت کرے گی۔

اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم، اندھا دھند اور وحشیانہ قتل عام، گھروں، مساجد، اسپتالوں اور عوامی مقامات کی تباہی کے باوجود فلسطینی مزاحمت مضبوط ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.