امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا مصر اور اردن کا دورہ

0 86

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر مصری صدر نے غزہ کی سویلین آبادی پر اسرائیلی بمباری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دفاع سے کافی آگے بڑھ چکا ہے اب وہ اجتماعی سزا پر اتر آیا ہے۔

مصری صدر سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اردن پہنچے جہاں انہوں نے اردن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی، وہ دوبارہ اسرائیل کا دورہ بھی کریں گے۔

امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی وقار، تحفظ اور سلامتی کے حقدار ہیں، اسرائیل کو شہریوں کیلئے خوراک، پانی اور تحفظ کا احترام کرنا چاہیے۔

اسرائیل فلسطین تنازع میں ایران کے براہ راست ملوث ہونے کا امکان نظر انداز نہیں کر سکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.