آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

0 68

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کےکمانڈر میجر جنرل مطہربن سالم بن راشد نے یادگار شہدا پر پھول رکھے ۔

پاک فوج کےچاق وچوبند دستے نے میجر جنرل مطہر بن سالم کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں میجر جنرل مطہر بن سالم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں، علاقائی امن اور استحکام کے لیے جاری پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.