ڈالرروپے کے مقابلے میں پھر سستا ہوگیا

0 93

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 48 پیسے کم ہوا ہے،ڈالر کا بھاؤ آج کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 81 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 280 روپے کا ہے،گز شتہ روز ڈالر انٹر بینک میں 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد 280 روپے 29 پیسے پر کاروبار کا اختتام ہوا تھا۔

انٹر بینک میں مسلسل 28 روز کمی کے بعد 17اکتوبر کو ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.