غزہ میں عام فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

0 121

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں مقبوضہ فلسطین کے حالات اور غزہ پٹی میں جاری غاصب اسرائیل کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلۂ فلسطین کی ایک مستقل راہ حل کی حمایت کرتے ہیں۔

غزہ میں تشدد کی قیمت عام شہری ادا کر رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہم نے جو تشدد دیکھا اس سے ہمیں تکلیف ہوئی ہے اور ہم تشدد روکے جانے کی ضرورت اور عام شہریوں کی پر زور حمایت کرتے ہیں۔

غزہ میں ہونے والی فوجی کارروائی کو، جس سے عام شہریوں کی زندگی اور بنیادی تنصیبات متاثر ہو رہی ہیں، روکا جائے اور یہ کہ ہم ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے لئے منصفانہ حل چاہتے ہیں جو سب کے لئے رفاہ اور امن و سلامتی کا سبب بنے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.