عراقی کردستان میں امریکی چھاونی پر ڈرون حملہ

0 79

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے عراقی کردستان کے علاقے میں امریکہ کے زیر قبضہ ایک اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے،عراقی ذرائع کے مطابق حریر بیس کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزاحمت نے اس جوابی حملے میں دو ڈرون استعمال کیے ہیں۔ اس حملے میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ حملہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم اور ان جرائم کے لیے امریکہ کی وسیع حمایت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
عراق میں بغداد ایرپورٹ کے قریب امریکہ کے وکٹوریہ فوجی اڈے کے قریب تین راکٹ گرے ہیں جن کا نشانہ امریکی فوجی اڈہ رہا ہے تاہم یہ راکٹ فوجی اڈے کےقریب گرے اور شدید دھماکے ہونے کی آوازیں سنی گئیں۔

بغداد ایرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو ایسی حالت میں راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ جمعرات کی رات عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مشرقی شام میں واقع امریکہ کے التنف اور کونیکو فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائے جانے کی خبر ملی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.