حزب اللہ کا صیہونی فوجیوں پراب تک کا سب سے بڑا حملہ
حزب اللہ لبنان کے نوجوانوں نے برنیت چھاونی پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ کیا جس میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا جوابی حملہ بالکل سٹیک اور دقیق تھا اور برنیت چھاونی کے قریب میزائل حملے میں تین پیادہ فوجی مارے گئے۔
مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر تباہ کن حملے کر کے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیانے لبنان کے مزاحمتی ڈرون طیارے کی اسرائیل میں دراندازی کی خبر دی ہے،اسرائیلی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطین کی برینت اور ناتوا چھاؤنیوں میں فائرنگ کی آواز سنی گئی۔