اقوام متحدہ کا غزہ کی صورتحال پر جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور

0 75

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے غاصب صہیونی حکومت کے حملے جاری رہنے کے نتیجے میں سینکڑوں بچے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

سارے ہسپتال بیماروں سے بھرے ہوئے ہيں اور ایک بڑی تعداد نوبت میں انتظار میں ہے، غزہ میں آج دس دنوں سے مکمل طور پر اندھیرا ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیاری نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال خطرناک ہے اور اس میں دن بہ دن شدت آ رہی ہے اور غزہ میں خوفناک تشدد کے خاتمے اور انسان دوستانہ جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔

اسی طرح اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمسدانی نے کہا ہے کہ غرب اردن میں انہيں انسانی حقوق کی صورتحال پر بہت تشویش ہے۔

روینا شمسدانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں موصولہ خبروں کے مطابق سات اکتوبر سے غرب اردن میں اسرائیل کے ڈرون حملوں اور پولیس کے ہاتھوں پندرہ بچوں سمیت انہتر فلسطینی شہید ہوئے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.