بھارت میں مظاہرہ، اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈوں کو پیروں تلے روندا گیا

0 109

غزہ کے نہتے عوام کے خلاف غاصب اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت اور فلسطین کی حمایت میں دنیا کے مختلف ممالک اور شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظاہروں میں شریک افراد اسرائیل اور امریکہ سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کررہے ہیں ۔

فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور اس کی حمایت کا اعلان اور اعادہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں فلسطین کی حمایت میں ہندوستان میں ایک بار پھر مظاہرہ ہوا ہے۔ یہ مظاہرہ جنوبی ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدر آباد میں ہوا ہے۔

حیدرآباد میں مسلم خواتین نے فلسطین کی حمایت اور غاصب اسرائيل کے خلاف مظاہرہ کیا، مسلم خواتین شہر کے درگاہ میدان میں جمع ہوئیں اور انہوں نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

احتجاج کے مقام پر غاصب اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈے پڑے ہوئے تھے اور مظاہرہ کرنے والی خواتین نے اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈوں کو اپنے پیروں تلے روندا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.