پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ایک ہفتے میں دوسری بار 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرگیا

0 80

ملک میں شرح سود میں متوقع کمی اور ڈالر کی قدر گرنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، 2 روز قبل ہی پی ایس ایکس میں 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوئی تھی اور ایسا 6 سال 4 ماہ کے بعد ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے دن صبح ہی سے حصص بازار میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 942پوائنٹس کے بڑے اضافے سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 50374 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس، اسٹیل، انرجی اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں زیادہ سرمایہ کاری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کاروباری اور سرمایہ کار ذرائع حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی پیش رفت کو اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.