مودی سرکار میں 25 لاکھ کروڑ روپے قرضہ معاف کرائے جانیکا انکشاف

0 88

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی حکومت میں معاف کرائےگئے قرضےکانگریس حکومت کے 10سالہ دور سے 810 فیصد زیادہ ہیں۔

مودی سرکار نے ریزروبینک سے سالانہ اوسط2.72 لاکھ کروڑ کے قرضے معاف کرائے،معاف کرائےگئےقرضے مودی سرکار کے پارلیمنٹ میں ظاہر کردہ اعداد و شمار سے بھی زائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے قرضوں کا انکشاف ایک بھارتی شہری نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈیٹاکےحصول کے بعدکیا، مودی سرکار نے 10.41 لاکھ کروڑ بھارتی روپے پبلک بینک سے معاف کرائے۔

اس کے علاوہ حکومت نے 14.53 لاکھ کروڑ کے قرضےکمرشل بینک سےمعاف کرائے، بھارتی بینک مودی سرکارکو دیےگئےقرضوں کا صرف 10فیصد ہی وصول کرپائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.