غزہ میں دشمنوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، سرایا القدس

0 156

فلسطین کے مزاحمتی گروہ سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں دشمن صیہونی فوجیوں کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

انتہا پسند صیہونی کابینہ، صیہونی قیدیوں کی جان کی حفاظت کو کوئی اہمیت نہیں دیتی اور نتن یاہو ایک ایسا مجرم ہے کہ جس کی بنا پر غاصب صیہونی حکومت کا اور بھی جلدی خاتمہ ہو گا۔

دشمن صیہونی فوجی عناصر کا غزہ میں بہت بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ دنیا جہاد کے میدان میں فلسطینی جوانوں کی شجاعت و بہادری کا مشاہدہ کر سکے۔

فلسطینی مجاہدین ایسے دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں کہ جن کے اسلحے کے گودام دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکہ کے ہتھیاروں سے بھرے ہوئے ہیں ۔

عام شہریوں کا قتل عام کرنے کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں پھر بھی مظلوم فلسطینی مجاہد اپنی جرات و بہادری سے غاصب صیہونیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.