71 کروڑ ڈالرقرضہ، آئی ایم ایف سے مذاکرات 2 نومبرکو ہونگے

0 130

حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ملنے والے 71 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کیلیے مذاکرات 2 نومبرکو ہونگے۔

مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ناتھن پورٹر کرینگے، حکومت پاکستان بیرونی سیکٹر کے چیلنجوں کے باوجود مذاکرات کی کامیابی کیلیے پرامید ہے، اگر حکومت عام انتخابات کا اعلان کردیتی ہے تو اس سے مذاکرات کے دوران وزارت خزانہ کے ہاتھ مزید مضبوط ہوجائیں گے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایستھرپیرز نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈنے مذاکرات کیلیے7نومبرکے قریب تاریخ دینے کی تجویز دی تھی لیکن حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کیلئے جو ڈیٹا مطلوب ہے وہ اکٹھا کرچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.