رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، بجٹ خسارہ 962 ارب روپے رہا، وزارت خزانہ

0 144

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال24-2023کی پہلی سہ ماہی میں ملک کابجٹ خسارہ962.801 ارب روپے رہنے کا انکشاف ہواہے جو ملکی جی ڈی پی کے 0.9 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اعدوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دفاعی اخراجات کی مد میں مجموعی طور پر343 ارب 6کروڑ 80لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پاکستان نے وفاقی و صوبائی سطع پر مجموعی طور پر 26کھرب 85 ارب 75کروڑ 30 لاکھ روپے کی وصولیاں حاصل کی ہیں جو ملکی جی ڈی پی کے2.5فیصد کے برابر ہیں جبکہ 36کھرب48ارب55کروڑ40 لاکھ روپے کے اخراجات کیے ہیں جو جی ڈی پی کے 3.4فیصد کے مساوی ہیں۔

پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی و غیر ملکی قرضوں اور ان پر عائد سود کی واپسی کی مد میں مجموعی طور پر1379ارب 61کروڑ20 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.