نواز شریف بہادر ہو تو میرے خلاف الیکشن لڑکر دکھاؤ، یاسمین راشد

0 172

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہیں۔ ان کو الیکشن کے لیے باہر سے لایا گیا ہے۔

لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ ہے کہ جس نے الیکشن لڑنا ہو وہ باہر ہو،یہ بات طے ہے کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے، نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

ہمارے کیسز کا چالان 3،4 ماہ سے آج تک نہیں آیا۔ ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن نے صدر اور وزیراعظم کو خط لکھا کہ آپ نے یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کررکھا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے اس موقع پر بات چیت میں کہا کہ جھوٹے کیس میں 6 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ یہ ہم سے پریس کانفرنس کروانا چاہ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.