صرف دعا کی جاسکتی ہے کہ خاندان والے حیات ہوں: اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف
اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف نے کہا ہے کہ جس قدرآج غزہ پر بمباری کی جا رہی ہے اس پر صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ خاندان والے حیات ہوں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا غزہ میں موجود اپنے خاندان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے، خاندان کے افراد پچھلے تین ہفتوں سے اس جنگ زدہ علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
حمزہ یوسف نے سوال کیا کہ دنیا کے اس قتل وغارت پر ’بس بہت ہوگیا‘ کہنے سے پہلے آخر اور کتنے بے گناہ بچے قربان ہوں گے؟