شکیل مسعود پی بی اے کے چیئرمین اور میر ابراہیم رحمان سینیئر وائس چیئرمین منتخب
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ڈان نیوزکے شکیل مسعود پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
جیو ٹی وی کے میر ابراہیم رحمان سینیئر وائس چیئرمین، آج ٹی وی کے احمد زبیری وائس چیئرمین، دنیا ٹی وی کے میاں عامرمحمود سیکرٹری جنرل، کے ٹی این کے اطہر قاضی جوائنٹ سیکرٹری اور مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
اجلاس میں ریڈیو اور ٹی وی ممبران کی اکثریت شریک ہوئی جس میں مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی، روز ٹی وی کے سردار خان نیازی، نیو ٹی وی کے چوہدری عبدالرحمان پی بی اے بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔
ریڈیو ارکان میں سے 5 افراد بلامقابلہ پی بی اے بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب ہوگئے جن میں ایف ایم 106.2 کے شاہد جمال، ریڈیو آواز کے مرزا محمد نعیم، ایف ایم 87 کی نازآفرین ایس لاکھانی، ایف ایم 91 سے سارہ طاہر خان اور ایف ایم 107 سے شیراسفندیارخان شامل ہیں۔