الیکشن عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے لڑنا ہے، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے، معاشی بحالی اورملکی ترقی کے لئے اوورسیز پاکستانی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
لاہور میں سابق رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ اور برطانوی وکیل عنصر محمود سے الگ الگ ملاقات کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑے جذبے سے کام کیا۔
وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے، ملک سے مہنگائی کے اندھیرے دور کریں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں،معیشت بحال اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے۔