جرگہ رکن نورجف کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور فورسز کے ہمراہ جرگہ نے کامیاب مذاکرات کیے،9 روز کے درمیان دو قبائل میں جھڑپوں کے دوران 55 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 105 زخمی ہوئے تھے۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق سیز فائر کے بعد قبائل کے مورچوں پر فورسز کے اہلکار تعینات کر دیےگئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نےجنگ بندی کے بعد آمدورفت کے راستے،انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بھی جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائربندی کے باوجود سرکاری حفاظت میں پاراچنار سامان لے جانے والے قافلےکو علاقہ ششو سے مقامی قبائل نے واپس کر دیا۔