وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے نجی نیوز چینل کو بتایا کہ نگران حکومت اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری نہیں کر سکے گی، یہ جنوری کے آخر تک بولی لگانے کیلئےتیار ہو جائے گی۔
8کمپنیوں میں 3ایسی ہیں جو 20 سرفہرست مالیاتی مشاورتی فرموں میں شامل ہیں، نے پی آئی اے کی نجکاری اور اسے اچھے اور برے دو اداروں میں تقسیم کے منصوبے تیار کرنے کی تجویز کیلئے پاکستان کی درخواست کا جواب دیا ہے۔
تاریخ کی میعاد ختم ہونے تک،نجکاری کمیشن کوان کمپنیوں کی طرف سے تکنیکی اور مالی تجاویزموصول ہوئیں۔ان کمپنیوں کی دلچسپی نجکاری کی حکومتی کوششوں کو فروغ دے گی۔
پاکستان کے پہلے مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کے خراب ٹریک ریکارڈ اور پی آئی اے سمیت لین دین کو ترک کرنے کی وجہ سے خدشات موجود تھے کہ مالیاتی مشیر شاید دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔
پاکستان نے ٹیبل آف لیگ میکانزم کا استعمال کرتے ہوئے 25 ٹاپ فرموں کو براہ راست دستاویزات بھیجی تھیں لیکن ان میں سے صرف3 نے جواب دیا۔
ان فرموں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ پی آئی اے میں اکثریتی حصص کی فروخت کیلئے لین دین کا ڈھانچہ بنانے کیلئے تجاویز پیش کریں۔ 8 میں سے 5 بولیاں ان فرموں سے موصول ہوئیں۔
جنہوں نے مالیاتی مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وزارت ہوا بازی کے زیر انتظام عمل کے خلاف پہلے ہی درخواست دی تھی۔