کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.5 ارب روپے سے کم رہنے کا امکان

0 117

پاکستان نے آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ امپورٹ پر پابندیوں اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.5 ارب روپے سے کم رہنے کا امکان ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان کیلیے بیرونی فنانسنگ کے چیلنجز سے نمٹنا آسان ہوجائے گا۔

آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران معاشی نمو 3 سے 3.5 فیصد رہے گی، جبکہ مہنگائی 21 فیصد رہے گیاور اگلے مالی سال کیلیے وزارت خزانہ نے مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلیے ہونے والے مذاکرات کے دوران وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 2 ارب ڈالر کی کمی کا امکان ہے۔

یہ تخمینہ رواں مالی سال کے دوران ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر کی سطح پر رہنے کے مفروضے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے جو کہ پہلے چار ماہ کے دوران 0.7 فیصد کے اضافے کے ساتھ 9.6 ارب ڈالر رہی تھیں۔

ابتداء میں حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 54 ارب ڈالر کی امپورٹس کا تخمینہ لگایا تھا، تاہم نئے تخمینے میں 10.4 ارب ڈالر کی کمی کی گئی ہے، پہلے چار ماہ کے دوران امپورٹس 17 ارب ڈالر رہی ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.5 فیصد کم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.