طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد کا انکشاف کرنے والا مشہور صیہونی صحافی گرفتار

0 156

فلسطین کی تحریک حماس کے طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد کا انکشاف کرنے پر صیہونی حکومت کے مشہور نامہ نگار افرائیم مردخائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نامہ نگار کو اس بنا پر گرفتار کر لیا گیا کہ اس نے کہا تھا کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوجیوں کی مردہ لاشوں سے بھرے اسپتالوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔

افرائيم مردخائی نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائيلی فوجیوں کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کیا جا رہا ہے اور صیہونی حکومت اب تک اپنے تین سو اٹھاسی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر چکی ہے۔

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے ایک ہزار پانچ سو اڑتیس صیہونی ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین سو اٹھاسی صیہونی فوجی و پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ تقریبا پانچ ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کا طوفان الاقصی آپریشن سات اکتوبر سے جاری ہے جس میں مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.