غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار تین سو سے زیادہ ہوگئی

0 152

فلسطین کی وزارت صحت کے بیان کے مطابق غزہ میں غاصب افواج کی بربریت میں اب تک 10 ہزار 328 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے آج جو اعداد و شمار جاری کئے ہیں ان کے مطابق غزہ پٹی پر غاصب اسرائيلی حکومت کی افواج کی وحشیانہ جارحیت میں اب تک 10328 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 4 ہزار 237 بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں طبی نظام پوری طرح سے درہم برہم ہوگیا ہے اور اب زخمیوں کی دیکھ بھال بھی نہیں کی جاسکتی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اقوام متحدہ اور ریڈکراس کمیٹی سے اس سلسلے میں مدد کی درخواست کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.