’جب تمہاری نبی ﷺ سے ملاقات ہو شکایت کرنا، ہمارے ٹکڑے ہوتے رہے، آپ ﷺ کی امت تماشہ دیکھتی رہی‘

0 131

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں صیہونی بمباری سے فلسطینی بزرگ کے تمام پوتے پوتیاں شہید ہوگئے اور بزرگ کی پوتے پوتیوں کی میتوں سے روتے ہوئے مخاطب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر صیہونیوں کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ صیہونی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ صیہونی حکومت کی جانب سے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صیہونی بمباری میں فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں اور اب ایک ایسے ہی بزرگ فلسطینی کی دہائی دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے پوتے پوتیاں صیہونی جارحیت کا نشانہ بنے۔

بزرگ اپنے شہید پوتے پوتیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر روتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’جب تمہاری نبی مہربان حضرت محمد مصطفی ﷺ سے ملاقات ہو تو کہنا کہ اے اللہ کے رسول ﷺآپ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ﷺ مسلمانوں نے ہمیں ناکام کیا‘۔

بزرگ دادا نے مزید کہا کہ ’میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ﷺ سے کہنا، میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ﷺ تک یہ پیغام پہنچانا کہ آپ ﷺ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ﷺ اس امت نے ہمیں ناکام کیا ہے، اے اللہ کے رسول ﷺہمارے ٹکڑے ہوتے رہے اور آپ ﷺ کی امت تماشہ دیکھتی رہی‘۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.