تیل اور گیس کے شعبہ جات میں 65 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ

0 93

تیل اور گیس کے شعبہ جات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 65 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 4 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں مجموعی طور پر 892.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 20-2019 کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں 311.4 ملین ڈالر، مالی سال 21-2020 کے دوران 251 ملین ڈالر ، مالی سال22-2021 کے دوران 195.3 ملین ڈالر، 23-2022 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 135.1 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.