جنگ کے درمیان کیا حماس سے مذاکرات کر رہا ہے اسرائیل؟

0 103

صیہونی میڈیا نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل 13 نے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان فوجیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان صیہونی فوج کے علاوہ بڑی تعداد میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے م‍ذاکرات میں پیشرفت جاری ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کی بنیاد پر صیہونی حکومت فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی اور غزہ میں ایندھن کے داخلے پر رضامند ہو جائے گی ۔

امریکی میگزین پولیٹیکو نے سنيچر کے روز صیہونی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یرغمالیوں کے حوالے سے حماس کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں محتاط امیدیں ہیں لیکن کوئی بھی ممکنہ معاہدہ عارضی اور محدود ہوگا۔

نیویارک ٹائمز نے جمعے کو یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حماس اور اسرائیل، قیدیوں کے تبادلے کے دو منصوبوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔

اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک منصوبے میں کم تعداد میں قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے جبکہ دوسرے منصوبے کے تحت 100 قیدیوں کی رہائی ہو سکتی ہے۔

ایک منصوبے کے تحت حماس جنگ میں مختصر وقفے کے بدلے 10 سے 20 قیدیوں کو رہا کرے گا جبکہ حماس مستقبل میں مزید 100 قیدیوں کو رہا کر سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.