القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے دو اور ٹینک تباہ کردیئے، کل 160 فوجی گاڑیاں تباہ

0 113

القسام بریگیڈ نے غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران غاصب اسرائیل کے دو اور ٹینک تباہ کردیئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوب مغربی علاقے میں غاصب اسرائیلی فوج کے مزید 2 ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان ٹینکوں کو "الیاسین 105 نامی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ادھر تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو "سرایا القدس بریگیڈ” نے بھی غاصب اسرائیل سے متصل غزہ پٹی کے سرحدی علاقے میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ اس بریگیڈ نے غزہ جنگ کے دوران ٹینکوں سمیت غاصب اسرائیلی حکومت کی 160 فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.