ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ اضافہ، کاروں میں کمی

0 167

آل پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق،کاروں، کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں اکتوبر کے دوران ماہانہ 26فیصد کمی،جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 7ہزار105یونٹس اور ایم ٹی ایل کے 10 ہزار 191یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 56 فیصد اور 117 فیصد زیادہ ہے، مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 4ہزار561یونٹس اور ایم ٹی ایل کے 4 ہزار 697 یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اکتوبر میں اے جی ٹی ایل کے 2ہزار202یونٹس اورایم ٹی ایل کے 3 ہزار4یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی جو ستمبر کے مقابلے میں بالترتیب 5فیصد اور 4فیصد کم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.