ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور سیکریٹریSIFC اپیکس کمیٹی جہانزیب خان نے میڈیا کو بتایا کہ غیر معمولی صورتحال درپیش ،بہتر ہونے پر سرمایہ کاری کا آغاز ہوگا۔
ریکوڈک میں تانبے اور سونے کی کانوں کی قیمتوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور اس منصوبے میں سرمایہ کاری کا طریقہ کار طے کرنے کیلیے جلد سعودی عرب سے بات چیت کی جائے گی۔
مملکت نے سوورن فنڈ کے ذریعے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے، لیکن اس میں تاخیر ہوسکتی ہے، سرمایہ کاری میں سے زیادہ تر حصہ نجی سرمایہ داروں کا ہوگا، اور غیر ملکی حکومتیں سوورن ویلتھ فنڈز کے ذریعے سرمایہ کاری کریں گی۔
سرمایہ کار صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال بہتر ہونے پر سرمایہ کاری کا آغاز ہوگا، یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے، اور معاشی چیلنجز بہت سنجیدہ ہیں۔