بینکوں، کمپنیوں کے ونڈفال منافع پر40 فیصد ٹیکس کا امکان

0 99

وفاقی حکومت کی جانب سے بینکوں، کمپنیوں اورعام لوگوں کوڈالر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اور دیگرخارجی عوامل کے سبب ملنے والے غیر معمولی ونڈ فال منافع پر 40فیصد ٹیکس عائدکئے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ آج ریونیو ڈویژن کی طرف سے بھجوائی جانے والی سمری کا جائزہ لے گی۔ فنانس ایکٹ کے تحت ایف بی آر کو ونڈ فال پرافٹ پر پچاس فیصد تک ٹیکس لاگو کرنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں ۔

اب بینکوں کے ونڈ فال پرافٹ پر کس شرح سے ٹیکس لاگو کرنا ہے اس کا فیصلہ بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.