حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر صیہونیوں کی بم باری

0 101

صیہونی ڈیفنس فورسز نے ویڈیوز شیئر کیں جس میں لڑاکا طیاروں نے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اسماعیل ہنیہ کا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس گھر پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی ہے وہاں اسماعیل ہنیہ نے اپنا بچپن گزارا ہے،اسماعیل ہنیہ 2019 سے غزہ کی پٹی سے باہر مقیم ہیں جبکہ ان دنوں وہ قطر میں رہائش پذیر ہیں۔

رپورٹس کے مطا بق صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے مبینہ گھر کو دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا اور اسے حماس کے سینیئر رہنما صیہونی شہریوں اورفوجیوں کے خلاف براہ راست دہشت گردانہ حملوں کے لیے میٹنگ پوائنٹ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

صیہونی فوج کے گھر پرحملے میں ہلاکتوں کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.