فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر احمد بحر شہید ہوگئے

0 115

غزہ میں فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور تحریک حماس کے ایک اہم رہنما احمد بحر غزہ پٹی پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے ہیں۔

اسپتنک کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے غزہ میں فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر احمد بحر کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔ وہ غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں واقع المعمدانی اسپتال پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دریں اثنا، فلسطینی شہاب خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار نے بھی غزہ میں 120 افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.