غاصب صیہونی فوج کا وحشی پن، چند منٹ میں غزہ پر 50 حملے

0 266

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اپنی وحشیانہ ماہیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند منٹ میں ہی غزہ پٹی کے رہائشی علاقوں پر 50 فضائی حملے کئے ہیں۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق آج ہفتے کی صبح غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے القرارہ علاقے پر صرف چند منٹ میں ہی 50 فضائی حملے کیے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے بھی خان یونس کے ساحلوں پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دیر البلاح کے مشرق میں اور غزہ کی پٹی کے وسط میں الیرموک مارکیٹ کے اطراف میں رہائشی مکانات پر بھی بمباری کی۔

دریں اثنا، المیادین چینل نے ہی ایک دیگر رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے الشیخ رضوان میں فلسطین کے استقامتی محاذ کے مجاہدین اور غاصب صیہونی فوج کے درمیان جھڑپیں غیر معمولی طور پر شدت اختیار کر گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کل سے اب تک غاصب صیہونی فوج کی جارحیت میں فلسطینی شہدا کی تعداد 200 اور زخمیوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی ہے جن میں اکثر بچے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.