فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی،صیہونی حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کر دیں گے،محمد الہندی

0 113

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد الہندی نے کہا کہ میدان جنگ کا کنٹرول استقامت کے ہاتھوں میں ہے اور اس چیز نے دشمن کو حیران کردیا ہے۔

غزہ اور فلسطین کا مستقبل میدان جنگ میں ہارا ہوا دشمن طے نہيں کرے گا ، استقامت اس جنگ سے بھی سرخ رو باہر نکلے گی اور غاصبوں کو ایک اور شکست سے دوچار کرے گی۔

صیہونی حکومت کی فوج کا غزہ میں باقی رہنا ایک مشکل آپشن ہے جس کی اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور اسرائیل غرب اردن میں انجام پانے والے اقدامات اور جرائم کے ذریعے اپنی آبرو بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

غزہ میں خاک میں مل گئی ہے۔ محمد الہندی کے بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہيں کہ تحریک حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس بٹالین کے مجاہدین نے گذشتہ بہتر گھٹنوں کے دوران مختلف محاذوں پر چہھتر صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا کہ طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک چارسو پینتالیس صیہونی فوجی ہلاک جبکہ چھے سو اڑتالیس زخمی ہوچکے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.