غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

0 125

صیہونی حکومت کی فوج نے غرب اردن کے بعض علاقوں پر یلغار کے ساتھ ہی غزہ کے مختلف علاقوں پر بھی گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریبا دس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے صبح غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو حملے کا نشانہ بنایا اور وحشیانہ بمباری کی جس میں خان یونس میں واقع ایک رہائشی مکان بھی شامل ہے۔

غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں دس افراد کے شہید اور دسیوں افراد کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔ درایں اثنا شمالی غزہ میں واقع النصیرات کمیپ پر صیہونی فوج کی بمباری میں دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جنہیں العودہ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، صیہونی فوج کے توپخانوں نے بھی بڑے پیمانے پر غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا ذرائع نے نابلس میں فلسطینی مجاہدین کی حامل دوگاڑیوں پر ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق عمان روڈ اور مشرقی نابلس کے بلاطہ کیمپ پر ہونے والا یہ حملہ ناکام رہا ہے اور فلسطینی مجاہدین، اس ٹارگٹ کلنگ میں محفوظ رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.