معاشی حالات ٹھیک کر نے میں عوام ساتھ دیں سب کو سنبھال سکتا ہوں، آصف زرداری

0 88

تربت میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول ملک کا مستقبل ہے، ہمیں لوگوں کو سنبھالنا ہے، آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔

پیپلز پارٹی اپنے لیے نہیں عوام کے لیے اقتدار میں آتی ہے، وہ پہلے بلوچستان کو بنائیں گے پھر دوسرے صوبوں کو بنائیں گے، ہم نے ملکی معاشی حالات ٹھیک کرنا ہیں، بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہیں اور امن لانا ہے لیکن یہ سب مار دھاڑ سے نہیں بھائی چارے سے ہوگا۔

بلوچستان کی زمین ایسی ہے حو سونا اگل سکتی ہے، بلوچستان پاکستان کو دنیا کا بڑا ملک بناسکتا ہے، بلوچستان کو اسلام آباد نے سمجھا نہیں ہے، وہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کو بھی نہیں سمجھتا۔

ہم آپ کے غم سمجھتے ہیں، چاہتے ہیں باہر بیٹھے لوگ سب اپنے گھر واپس آئیں، ہم نے نوجوانوں کے لیے سہولیات پیدا کرنی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.