غزہ پر صیہونی فوج کی شدید بمباری ، چوبیس گھنٹے میں 100 فلسطینی شہید

0 112

صیہونی حکومت نے جنوبی غزہ میں واقع خان یونس کیمپ میں دوبارہ فضائی حملوں میں حمدان خاندان کے ایک رہائشی مکان پر صیہونی حکومت کی بمباری میں چودہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطین کے ہلال احمر کمیٹی نے اعلان کیا ہے شمالی شہر نابلس میں واقع عصیرہ کالونی پر صیہونی فوجیوں کی یلغار میں دو فلسطینی غاصب فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوجیوں نے مشرقی نابلس میں بیت فوریک کالونی پر بھی حملہ کیا ہے،دوسری جانب صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں غاصب اسرائيلی حکومت کے فوجی اڈوں اور چھاؤنیوں پر فلسطینی و لبنانی استقامت کے حملے منگل کو بھی جاری رہے ۔

سیاسی سطح پر بھی غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں سفارتی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بعض ذرائع نے بدھ کو حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے دورہ قاہرہ کی خبر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.